25 اگست 2016 - 16:56

سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور میں ایران کے صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران میں گذشتہ دو برسوں میں سائنسی ایجادات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے امورمیں صدر مملکت کے مشیر سورنا ستاری نے ایران کے سرکاری نیوز چینل سے اپنی گفتگو میں کہا کہ جو افراد اپنی ایجادات کا بین الاقوامی اداروں میں اندراج کرانا چاہتے ہیں ان کے لئے حکومت کی طرف سے خاص سہولتیں مد نظر رکھی گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں میں ٹیکنالوجی اور سائنسی ایجادات کے اندراج کے لئے جو بھی خرچ آئے گا اسے حکومت برداشت کرے گی- انہوں نے ایران میں نالج بیس اقتصادی ترقی کے بارے میں بھی کہا کہ اس شعبے میں بھی بہت زیادہ اقدامات کئے گئے ہیں چنانچہ بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران، علاقے میں سب سے بڑی کمپنی کا مالک ہے- سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں صدر مملکت کے مشیر نے کہا  کہ ایران اس وقت روس کو ادویات برآمد کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲